سنیل ڈمپل نے جموں میںپاکستان مخالف ریلی کی قیادت کی

0
0

پاکستانی زیر انتظام کشمیر اورگلگت بلتستان کی آزادی کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سنیل ڈمپل صدر مشن سٹیٹ ہڈ جموں کشمیر نے پاکستان مخالف احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پاکستانی زیر انتظام کشمیر اورگلگت بلتستان کی آزادی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے آرمی ڈے کے موقع پر،پاکستان کے ساتھ جنگ شروع کرنے اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا۔ڈمپل نے ریلی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بے گناہوں کے قتل عام، جموں و کشمیر میں خونریزی بند کرنے اور پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کیا ۔سنیل ڈمپل نے بھارتی آرمی چیف، وزیر اعظم نریندر مودی اور حکومت ہند پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں دراندازی کرنے والے پاکستان اور آئی ایس آئی کو منہ توڑ جواب دیں۔ڈمپل نے بھارتی آرمی چیف سے سرجیکل اسٹرائیکس، پاکستان کے ساتھ جنگ شروع کرنے اور پی او کے، گلگت، بلتستان کو آزاد کرانے اور پی او کے کو ریاست جموں و کشمیر کا حصہ بنانے کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا