مشن سٹیٹ ہڈہماری ہم خیال سیاسی جماعتوں کے کشمیر سے تعلق رکھنے والے تینوں ایم پی امیدواروں کی بھی حمایت کرے گا:سنیل ڈمپل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ مشن سٹیٹ ہڈ کے زیر اہتمام پانچ سو لوگوں پر مشتمل ایک ریلیسے کانگریس پارٹی کے جموں سیٹ سے ایم پی امیدوار رمن بھلا اور سنیل ڈمپل صدر مشن سٹیٹ ہڈ جموں کشمیر نے تبادلہ خیال کیا۔وہیںریلی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے جموں سیٹ کے لیے کانگریس پارٹی کے امیدوار رمن بھلا اور کٹھوعہ ادھم پور سیٹ سے چوہدری لال سنگھ کی غیر مشروط مکمل حمایت کی۔ڈمپل نے کہا کہ کانگریس ہماری ہم خیال پارٹی ہے اور ماضی میں ہمارے پاس تمام سیاسی جماعتوں کا اپنا گروپ ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس، این سی، پی ڈی پی، مشن سٹیٹ ہڈ، اے این سی، سی پی ایم اور شیو سینانے پہلے بھی اجتماعی جدوجہد کی ہے، لڑی ہے اور آئندہ بھی مل کر لڑیں گے۔
ڈمپل نے کہا کہ مشن سٹیٹ ہڈکشمیر کے تین ایم پی امیدواروں اور لداخ کی ایک سیٹ پر ہماری ہم خیال سیاسی جماعتوں کی بھی حمایت کرے گا۔وہیںریلی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اور ایم پی امیدوار رمن بھلا نے مشن سٹیٹ کی حمایت کے لیے سنیل ڈمپل اور مشن سٹیٹ کا شکریہ ادا کیا۔رمن بھلا نے یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی غریب مخالف پارٹی ہے اور جعلی گارنٹی دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وکست یاترا، امرت مہوتسو، امرت کال، سب کا ساتھ سب کا وکاس کھوکھلے نعرے ہیں۔بھلا نے الزام لگایا کہ بی جے پی ایک ٹیکس دہشت گرد پارٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ پراپرٹی ٹیکس، ٹول پلازے، ٹیکس لگائے گئے، سمارٹ میٹر لگائے گئے، درباروں کی آمد و رفت روک دی گئی، بے روزگاری میں اضافہ ہوا، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں اور بالخصوص نوجوانوں کو انصاف نہیں ملا۔