سنیئر لیڈر نیشنل کانفرنس عبدالرحیم راتھر نے پکھرپورہ کا دورہ کیا

0
0

عوامی وفودنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا
منظور پکھر پوری
پکھرپورہ؍؍ // سنیئر لیڈر جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس و سابقہ وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر نے پکھر پورہ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی پکھرپورہ بھی تھے ۔وہیںسنیئر لیڈر جمو وکشمیر نیشنل کانفرنس اور سابقہ وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر نے وسطی ضلع بڈگام کے پکھرپورہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کئی عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں ۔ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی پکھرپورہ بشیر احمد ڈار کے علاوہ پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔دریں اثناء سنیئر لیڈر نیشنل کانفرنس اور سابقہ وزیر خزانہ نے قصبہ پکھرپورہ کے محمد اسلم میر اور غلام نبی کی اہلیہ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے گھر جاکر تعزیت پْرسی کی اس دوران ڈی ڈی سی پکھرپورہ بشیر احمد ڈار کی قیادت میں دعائے مغفرت کی ایک روح پرور مجلس منعقد ہوئی جسمیں مرحومین کی جنت نشینی کیلئے دعائیں مانگیں گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا