بھونیشور، // جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اڈیشہ کے بھونیشور میں واقع اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے عہدیداروں، طلباء اور ٹرینرز کے ساتھ بات چیت کی جنہوں نے انہیں ہندوستانی اور عالمی ضروریات کے لئے اعلی درجے کی مہارت کی تربیت اور انڈسٹری پلیئر کے ساتھ شراکت میں سنٹرس آف ایکسی لینس کے کام کے بارے میں بتایا۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ معاشی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ہمارے پاس ہنر مندی، ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ میں قیادت کرنے کا تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے مختلف ڈومینز جیسے مکینیکل، کنسٹرکشن، آئی ٹی، آئی ٹی ای ایس، مینوفیکچرنگ، انٹرنیٹ آف تھنگز اور ہاسپٹلٹی میں صنعت سے منسلک کورسز پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا، "ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنا ہمارا مشن ہے اور صنعت سے منسلک کورسز اہم ٹیکنالوجیز میں خود انحصاری کو یقینی بنائیں گے اور اس طرح روزگار کے امکانات کو فروغ ملے گا۔”