نبی آخرزماںﷺ رشت و ہدایت کے مسیحا بن کر اس دنیا میں تشریف لائے :علمائے کرام
ایم شفیع رضوی
رام بن گول // سنگلدان کی سرزمین پر ایک تاریخی جلوس نکالا گیا جس مس ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی یہ جلوس میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تھا جو مختلف علاقوں سے جس میں سیری پورہ ٹھٹھارکہ ، موالکوٹ، سرونڈہ، داڑم سول، گجر گلی، گمیری، مہاکنڈ، کنٹھہ، سے ہوتے ہوئے مرکزی جامع مسجد شریف ریلوے اسٹیشن سنگلدان میں پہنچا جس میں تمام آئمہ حضرات علمائے کرام طلبہ کرام ودیگر سیاسی و سماجی و معززین لوگ بھی شامل تھے اس موقع پر علمائے کرام نے حضورﷺ کی ولادت باسعادت پر وضاحت کرتے ہوئے لوگوں کو بتایا کہ اگر ہمارے نبی ﷺ دنیا میں امن اور شانتی پیار محبت پھیلانے آٓ ہیں انکی پیروی کرنے میں ہی اس امت کو کامیابی مل سکتی ہے اگر حضور ﷺ دنیا میں نا آتے تو اللہ پاک اس دنیا کو قائم ہی نہیں فرماتا یہ سب انہی کا صدقہ ہے اور لوگوں کو بتایا کہ اپنے نبی ﷺ سے سچی محبت کرنے کی ضرورت ہے اس وقت ہمارے نوجوان منشیات کی طرف دن بدن جا رہے ہیں جس کو ہمیں روکنے کی ضرورت ہے اور ہمیں آپس میں بھائی چارے کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے جس میں ہماری چوکی سنگلدان کی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ ہے یہ پروگرام مرکزی جامع مسجد شریف ریلوے اسٹیشن سنگلدان میں نماز ظہر و دعا کے بعد اختتام پزیر ہوا جس کی قیادت حضرت مولانا مفتی محمد سلیم نعیمی امام وخطیب مرکزی جامع مسجد شریف ریلوے اسٹیشن کر رہے تھے ۔ انکے ساتھ حضرت مولانا محمد شفیع جلالی امام و خطیب جامع مسجد شریف سری پورہ بگن، حضرت حافظ مشکور رضا قادری خادم دارالعلوم گلشنِ مصطفیﷺموالکوٹ ، حضرت حافظ شوکت قادری امام وخطیب جامع مسجد شریف سرونڈہ ۔ حضرت قاری جمال الدین امام وخطیب جامع مسجد شریف داڑم سول ۔ حضرت مولانا الطاف حسین قادری خادم جامعہ گلشنِ فاطمۃ الزہراء للبنات شیخ محلہ سنگلدان ، حضرت حافظ ارشد رضا امام مدینہ مسجد شریف سرونڈہ ، حضرت مفتی محمد فاروق منظری ، خادم دارالعلوم حسینیہ تحسینیہ سنگلدان، حضرت حافظ عبدالقیوم امام وخطیب جامع مسجد شریف گجر گلی، حضرت مولانا مظفر حسین نعیمی امام وخطیب جامع مسجد شریف شرح کنڈی، حضرت قاری مظفر حسین قادری ، مولوی محمد سلیم وغیرہ دیگر علمائے کرام ائمہ مساجد اور عوام الناس نے شمولیت فرمائی ۔