سنگلدان اندھ میں ریلوے ٹنل پر کام کررہاغیرریاستی مزدور حادثہ کا شکار، شدید زخمی ہو کر دم توڑبیٹھا

0
0

لطیف ملک
گول؍؍ ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول میں زیر تعمیر کٹڑہ بانہال ریلوے پروجیکٹ میں گزشتہ شب ایک مزدور سنگلدان کے اند علاقہ میں اس وقت ہلاک ہو گیا ہے جب مزدور ٹنل کے اندر گینڈری پر کام کر رہا تھا کہ اچانک گر کے سر میں شدید چوٹ آئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گیا ۔خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں صف ماتم بجھ گئی لوگوں نے اس موقع پر کہا کہ تعمیراتی کمپنی ایج پٹیل کے اندر سیفٹی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز مزدور زخمی ہو جاتے ہیں اور کبھی کوئی مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھتا ہے انہوں نے اس موقع پر انتظامیہ سے گزارش کی کہ کمپنیوں کے اندر سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے اور جہاں پر لاپرواہی بھرتی جاری ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔متوفی کی شناخت دھرمیندر کناجویہ)(20) ولد بھاگ لال ساکنہ گیڈیچک ضلع خوشی نگر اترپردیش کے طور ہوئی ۔پولیس نے لاش کو ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش وارثین کے حوالے کر دی گئی۔ اس سلسلے میں تھانہ پولیس گول نے 174 سی آر پی سی کے تحت کارواء شروع کر دی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا