وزیر اعظم نے 7 جنوری 2023 کو سنکلپ سپتاہ ’اسپیریشنل بلاکس پروگرام یعنی، اے بی پی جیسے ملک گیر پروگرام کا آغاز کیا۔ جس کا مقصد شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے بلاک کی سطح پر گورننس کو بہتر بنانا ہے۔جبکہ اسے ملک کے 329 اضلاع کے 500 خواہش مند بلاکس میں لاگو کیا جا رہا ہے۔ وہیں پروگرام کے اغرائض و مقاصد یہ بھی کہتے ہیں کہ خواہش مند بلاکس پروگرام کو لاگو کرنے اور ایک مؤثر بلاک ترقیاتی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے ملک بھر میں گاؤں اور بلاک کی سطح پر چنتن شیورز کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔اور’سنکلپ سپتاہ‘ تمام 500 اسپیریشنل بلاکس میں منایا جائے گا۔وہیں 3 اکتوبر سے 9 اکتوبر 2023 تک ’سنکلپ سپتاہ‘ میں ہر دن ایک مخصوص ترقیاتی تھیم کیلئے وقف ہے جس پر تمام خواہشاتی بلاکس کام کریں گے۔ پہلے چھ دنوں کے موضوعات میں سمپورنا سوستھیا، سوپوشت پریوار، سوچھتا، کرشی، شکشا، اور سمریدھی دیوس شامل ہیں۔وہیں ہفتے کے آخری دن یعنی 9 اکتوبر 2023 کو پورے ہفتے کے دوران کیے گئے کام کا جشن منایا جائے گا۔ وہیںاس کے افتتاحی پروگرام بھارت منڈپم میں ملک بھر سے تقریباً 3,000 پنچایت اور بلاک سطح کے عوامی نمائندوں اور کارکنوں کی شرکت ہوگی۔ اس کے علاوہ، تقریباً دو لاکھ لوگ بشمول بلاک اور پنچایت سطح کے عہدیدار، کسان، اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس پروگرام میں عملی طور پر شامل ہوں گے۔پروگرام کے مقاصد کو اگر دیکھا جائے قابل تعریف ہیں کیونکہ جس پروگرام کے تحت اتنی بڑی تعداد میںلوگوں کی شرکت ہوگی ، بلاکس سطح پر اتنی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تو یقینا ان چنے گئے اسپریشنل بلاکس میں ترقی کے نئے باب کھل سکتے ہیں ۔ لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پروگرام کو کس حد تک کامیابی ملتی ہے ، عوامی سطح پر اس کا انعقاد اور نفاذ کس حد تک سود مند رہے گا۔ کیا پروگرام کے مقاصد پوری طرح سے زمینی سطح پہ لوگو ہونگے ؟ وہیں ان سوالوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ بالخصوص اگر جموں و کشمیر کی بات کریں تو بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی نمائدگان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس پروگرام کے مکمل عمل درآمد اور نفاذ میں انتظامیہ کو تعاون پیش کریں تاکہ پروگرام سے عام لوگ پوری طرح سے مستفید ہو سکیں۔