ماہر اساتذہ اور معروف صحافیوں نے مختلف عنوانات کے تحت لیکچرز پیش کئے
”آنے والے دنوں میں یونیورسٹی میں اردو صحافت سے متعلق ڈپلوما کورسز شروع کئے جائیں گے“: وائس چانسلر
لازوال ویب ڈیسک
سرینگرسنٹرل یونیورسٹی گاندربل کے شعبہ صحافت،جموں وکشمیر اردو کونسل اور انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر کے باہمی اشتراک سے یونیورسٹی کے گرین کیمپس واقع گاندربل میں اردو صحافیوں کی جدید خطوط پر تربیت کےلئے دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیاجس میں شعبہ صحافت سے وابستہ ماہرین اساتذہ اور صحافیوں نے ورکشاپ میں شامل شرکائ کو جدید صحافت اور زمینی سطح پر رپورٹنگ اور ڈئزائننگ کے حوالے سے مدلل جانکاری فراہم کی۔اس موقعے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفسیر معراج الدین میر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو صحافت کے معیار میں نکھار لانے اور اس سے جڑے صحافیوں کی پیشہ وارانہ بنیادوں پر تربیت کرنے کےلئے یونیورسٹی آنے والے دنوں میں ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز شروع کرےگی۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سنٹرل یونیورسٹی گاندربل کی جانب سے یونیورسٹی کے شعبہ صحافت،جموں وکشمیر اردو کونسل اور انجمن اردو صحافت جموںوکشمیر کے باہمی اشتراک سے دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں وادی بھرسے تعلق رکھنے والے اردو صحافیوں کی ایک اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے پہلے روز پروگرام کا آغاز صبح 10:30بجے ہوا اور شام 5بجے تک جاری رہا جس دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ اد اکرنے کےساتھ ساتھ پروگرام کے اغراض و مقاصد سے شرکائ کو زیناب کرایا۔وائس چانسلر نے ورکشاپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو صحافت کے معیار کو مزید نکھارنے اور اس سے جڑے صحافیوں کی مخفی صلاحیتوں کو مزید نشونما دینے کےلئے سنٹرل یونیورسٹی مستقبل میں ایسے پروگرامات مسلسل منعقد کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے وقت میں یونیورسٹی اردو صحافت میں سرٹفکیٹ کورسز کے ساتھ ساتھ ڈپلوما سطح کے کورسز متعارف کرائے گی تاکہ اردو صحافت سے جڑے افراد کو جدید صحافت اور گرا?نڈ رپورٹنگ سے متعلق اہم معلومات فراہم کی جاسکے۔ورکشاپ سے جن ماہرین نے مختلف عنوانات کے تحت خطابات کئے ا±ن میں کشمیرعظمیٰ کے ایکزکیوٹیو ایڈیٹر جاوید آزر، بی بی سی(اردو) کے نمائندے ریاض مسرور، سنٹرل یونیورسٹی کے پرفیسر شہناز بشیر، کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے سربراہ ناصر مرزا، صحافی راشد مقبول، گریٹر کشمیر کے ڈئزائنر مدثر کبروی، معروف کالم نگار اور اردو کونسل کے صدر جاوید اقبال شامل ہیں۔ اس موقعے پر دیگر مہمانوں میں اردو کونسل کے جاوید ماٹجی، انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر کے صدر ریاض ملک، انجمن کے جنرل سیکرٹری امتیاز خان، صوبائی صدر بلال فرقانی، آرگنائزر فردوس رحمان کے علاوہ صحافیوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ورکشاپ کے پہلے روز یونیورسٹی کی طرف سے چائے اور ظہرانے کا معقول بندوبست کیا گیا تھا جس پر شرکاءنے یونیورسٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔