سندھ فاریسٹ کے کیجول لیبروں کا احتجاج 25ویں روز بھی رہا جاری

0
0

مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا
مختار احمد
گاندربل// سندھ فارسٹ ڈیویثرن میں پچھلے کئی دہائیوں سے کام کر رہے کیجول لیبروں نے 25ویں روز بھی اپنا احتجاج جاری رکھا اور کہا کہ جب تک اُن کے جائیز مطالبات پورے نہیں کئے جائیں گے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ان کیجول لیبروں جن کی تعداد تقریبا 2 سو کی ہے نے اپنا احتجاج پچیس روز قبل اُس وقت شروع کیا جب سندھ کے 263 کیجولوں میں سے صرف 56 کے حق میں اُجرتیں واگزار کی گئیں جبکہ باقی ماندہ کی اُجرتیں واگزار نہیں کی گئی جس کے بعد ان کیجولوں نے ڈیویثرن آفس کو مقفل کرکے احتجاج کیا اور عید کے دن بھی یہ کیجول ڈیویثرن کے صحن میں احتجاج کرتے رہے احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے کئی دہائیوں سے سندھ ڈیویثرن میں ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں تاہم آج اُنہیں باہر کا راستہ دیکھانے کی کوشش کی جارہی ہے احتجاجیوں نے کہا وہ تب تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک نہ کہ اُن کے جائیز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔دریں اثنا سنیچر کو ان سے ملنے بی جے پی کے آی ٹی سیل کے انچارج منظور احمد بٹ پہنچے جنہوں نے ان احتجاجی کیجول لیبروں کی بات سنی اور یقین دلایا کہ وہ اُن کے مطالبات اعلیٰ حکام تک پہنچا کر اُن کو انصاف دلائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا