سندر بنی میں چرس سمیت 02 منشیات فروش پکڑے گئے

0
0

تھانہ پولیس سندربنی میںمعاملہ درج،مزید تحقیقات جاری
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍جموں و کشمیر پولیس نے راجوری ضلع میں دو منشیات فروشوں کو چرس جیسی مادہ کے ساتھ گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ محمد اشتیاق ولدمحمد اسلم ساکنہ لمبیڑی اور گورو کمار ولد کاکا رام ساکنہ سیوٹ، ضلع راجوری کو گرفتار کیا گیا اور چرس جیسے مادہ کی 16 چلیں برآمد کی گئیں جن کا وزن 194 گرام تھا۔ دریں اثناء روکنے کے بعد ملزمان نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن تھانہ سندر بنی کی چوکیدار پولیس گشتی پارٹی نے انہیں موقع پر ہی پکڑ لیا۔یہ گرفتاریاں سندر بنی کے علاقے مارچولا سے ایس ایچ او پی ایس سندر بنی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کی ہیں۔اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 05/2024تھانہ پولیس سندربنی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس معاملے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا