لازوال ڈیسک
سندربنی؍؍ سابق ایم ایل اے اور ممبر ورکنگ کمیٹی اشوک شرماکی متحرک قیادت میں ڈی پی اے پی کے لیڈران نے مقامی عوام کے مسائل کو لیکر ایک مسودہ تیار کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کئی طرح کے مسائل کا سامنا کر رہی اور انتظامیہ کو عوامی مسائل کے ازالے کیلئے بروقت اقدامات کرنے چاہئے ۔اس موقع پر پارٹی لیڈران نے مقامی عوام کے ساتھ بات چیت بھی کی اور مقامی عوام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔وہیں بات چیت کے دوران، لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کی توجہ طلب کی گئی۔اس موقع پرموہن لال، ودیا ناتھ، ست پال کھجوریا، اشوک شرما، سباش شرما، رامیشور شرما، ونود شرما، پنڈت گنیش دت اور گیان چند موجود تھے۔