16 ایم ایل ایز کو نااہل قرار دیا جائے گا کیونکہ کوئی بھی جج آئین کے خلاف فیصلہ نہیں سنائے گا
یواین آئی
ممبئی شیوسینا کے ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے جمعرات کو ایک بڑے بیان میں کہا کہ اگر مہاراشٹر میں اقتدار کی ایک اور تبدیلی ہوتی ہے تو یہ حیرت کی بات نہیں ہوگی۔مسٹر راوت نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ ریاست میں اقتدار کی ایک اور تبدیلی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ کہا کہ 16 ایم ایل ایز کو نااہل قرار دیا جائے گا کیونکہ کوئی بھی جج آئین کے خلاف فیصلہ نہیں سنائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان ایم ایل اے کو خود کو بچانے کے لیے کسی دوسری پارٹی میں ضم ہونا پڑے گا لیکن اس کے بعد وہ خود کو شیو سینک نہیں کہہ سکیں گے۔مسٹر راوت نے کہا، ”ہمیں اندازہ ہے کہ کتنے ایم ایل اے ذہنی طور پر کسی دوسری پارٹی میں ضم ہونے کے لیے تیار ہیں، وہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیو سینا کے وزیر اعلیٰ کو کبھی دہلی نہیں آنا پڑا۔دریں اثنا، مسٹر راو¿ت کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر شندے نے کہا کہ مسٹر راوت کو خواب سے باہر نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔