سنجے دت کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم ’صاحب ،بیوی اور گینگسٹرتھری‘ کا ٹیزر جاری

0
0

یو این این

ممبئی //بالی ووڈ ایکشن ہیرو سنجے دت کی ایکشن سے بھرپور فلم ’صاحب ،بیوی اور گینگسٹرتھری‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔بالی ووڈ میں 90 کی دہائی سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے سنجے دت کو مختلف انداز کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں الگ ہی مقام حاصل ہے جب کہ سنجے دت کی زندگی خاصی گھمبیر رہی ہے اور نہ صرف ان کے فلمی کیریئر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی کئی اتار چڑھاو¿ آتے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار راجمکار ہیرانی ان کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں لیکن ایسے میں خود سنجے دت بھی متعدد فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی نئی فلم ’صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم ’ صاحب ،بیوی اور گینگسٹر تھری‘ کا موشن ٹیزر جاری کردیا جس میں سنجے دت ہاتھ میں پسٹل لئے بیٹھے اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’جی ہاں میں ہوں کھل نائیک اور اب بن گیا ہوں گینگسٹر‘۔تگمنشو دھولیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ ’صاحب ،بیوی اور گینگسٹرکے تیسرے سیکوئل میں سنجے دت کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار جمی شیرگل کا کہنا ہے کہ سنجے دت کے ساتھ میری چوتھی فلم ہے جس میں ہم نے کام کے دوران بہت انجوائے کیا اور میرے خیال سے یہ فلم باقی فلموں سے زیادہ کمال کرے گی جب کہ اس فلم کی سیریز میں صاحب اور بیوی اب تک یکساں ہیں لیکن گینگسڑ تسلسل سے بدل رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا