سنجے دت کی زندگی کے 4 متنازع واقعات جنہیں ’سنجو‘ میں شامل نہیں کیا گیا

0
0

نامور بالی ووڈ اداکارسنجے دت کی زندگی کسی فلم سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے ان کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیاہے تاہم اب بھی ان کی زندگی کے مختلف پہلو ایسے ہیں جنہیں فلم میں شامل نہیں کیاگیا۔اداکار سنجے دت کی زندگی منشیات کے استعمال، اسلحہ اسمگلنگ سمیت متعدد تنازعات سے بھری پڑی ہےجب کہ ان کے بالی ووڈ کی متعدد اداکاراو¿ں سے بھی تعلقات رہے ہیں لیکن فلم میں سنجے دت کی زندگی کےصرف دو پہلوو¿ں کو فلمایاگیا ہے جو ان کے جیل میں گزارے گئے دن اورمنشیات کےاستعمال سے متعلق ہے۔ تاہم سنجے دت کی زندگی کے بہت سے پہلوو¿ں کو فلم میں شامل ہی نہیں کیاگیا۔ فلم کے ہدایت کارراجکمار ہیرانی کاایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ اسلیے کیا ہے کیونکہ وہ ان کی زندگی کے غلط تاثر کوسدھار سکیں اس کے علاوہ 50 برسوں کو دو ڈھائی گھنٹوں میں نہیں دکھایاجاسکتا، یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی کے مختلف پہلوو¿ں کو فلم میں شامل نہیں کیاگیا۔سنجے دت کی زندگی کے4 متنازعات پہلو جنہیں فلم میں شامل نہیں کیاگیا۔جوانی کے دور میں سنجے دت کے متعدد اداکاراو¿ں کے ساتھ تعلقات رہے ہیں جن میں ایک اداکارہ ٹینامینم ہیں، ٹینا مینم کے ساتھ سنجے کا تعلق تقریباً دوسال تک رہا، سنجے دت ٹینا سے بہت محبت کرتے تھے اور ایک بار وہ بھارتی فلموں کے ولن گلشن گروور کے ساتھ رشی کپور کو مارنے ان کے گھر پہنچ گئے تھےکیونکہ رشی کپور بھی ٹینا کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے۔سنجے دت کا اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ افیئر کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، تاہم اب سنجے دت اس بارے میں بات بھی نہیں کرتے۔ ابتدا میں کہاجارہا تھا کہ فلم ’سنجو‘میں سونم کپور سنجے دت کی مبینہ گرل فرینڈ مادھوری ڈکشٹ کا کردار نبھائیں گی لیکن بعد میں یہ خبرغلط ثابت ہوئی۔سنجے دت کی زندگی کا ایک اورمتنازع پہلو ملازمہ پر فائرنگ کا واقعہ ہے۔ سنجے دت جب چھوٹے تھےان کے ہاتھ ان کے والد سنیل دت کی ایک لائسنس یافتہ بندوق لگ گئی اور وہ اسے لے کر ہوامیں فائرنگ کرنے لگے اور اسی دوران ایک گولی گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو لگ گئی، تاہم دت فیملی نے نوکرانی کاعلاج کراکے معاملے کو وہیں دبادیا۔کیریئر کی ابتدا میں سنجے دت کافی غصے والے تھے یہی وجہ تھی کہ ان کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں تھے، اداکار گووندا اورسلمان خان کے ساتھ بھی سنجے دت نے اپنے رشتوں کو بگاڑا، ایک وقت تھا جب گووندا اور سنجے دت بہت اچھے دوست تھےلیکن بعد میں ان کے رشتوں میں دراڑ آگئی جب کہ سلمان خان کے ساتھ بھی ان کا رشتہ اتار چڑھاو¿ کا شکار رہا تاہم اس بات کو بھی فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’سنجو‘رواں ماہ کے آخر میں ریلیز کی جارہی ہے، فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، پاریش راول، سونم کپوراور دیا مرزا شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا