لازوال ڈیسک
جموں؍؍سنجیونی جن کلیان سیوا سمیتی پنچاری لنکدر بھومگ جموں وکشمیرنے نئی دہلی میں ایک ہفتہ کے جسمانی فٹنس کورس کا اہتمام کیا جیسے زڈو کراٹے کا افتتاح قومی صدر کیپٹن شیر سنگھ ٹینک نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کے ممبران دن بہ دن ملک کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں، اس لیے چیئرمین پربھات سنگھ (سنجیونی جن کلیان سیوا سمیتی پنچاری لنکدر بھمگ جموں وکشمیر ) نے کہا کہ ہم ملک کے لیے کام کر رہے ہیں اور بغیر کسی ذاتی فائدے کے اور صرف ملک کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ وہیںچیئرمین سنجیونی جن کلیان سیوا سمیتی نے کہا کہ ہماری ٹیم پورے ہندوستان میں کام کر رہی ہے اور سنجیونی جن کلیان ٹیم ورک کا آغاز میر گاؤں ہیڈکوارٹر میں ہوا ۔اس موقع پرتمام پروگراموں اور اسکیموں کو فروغ دینے اور ریاستی حکومت کے تمام علاقوں میں عام لوگوں تک بیداری لانے میں مرکز حکومت کے ساتھ کام کرتے ہوئے قومی صدر کیپٹن شیر سنگھ ٹینک نے کہا کہ ہم عوام کے لیے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور مرکز حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔