جموں وکشمیر میں بڑھتے ہوئے سڑک حادثات پر تشویش کا اظہار کیا،متاثرین کے حق میں ایکس گریشیا ریلیف کا مطالبہ کای
لازوال ڈیسک
سرینگر اننت ناگ ضلع کے سنتھن-کوکرناگ راستے پر ایک المناک سڑک حادثے میں آٹھ افراد، بشمول ایک پولیس اہلکار اور پانچ بچے، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اس سانحہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اور ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے نائب صدر غلام محمد سروڑی نے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا اور جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے سڑک حادثات پر تشویش کا اظہار کیا۔
واضح رہے متاثرین سنتھن ٹاپ کے ذریعے کشتواڑ سے مڑواہ کی طرف سفر کر رہے تھے جب ان کا سامنا اس مہلک حادثے سے ہوا۔اس حادثے میں امتیاز راتھر ولد غلام رسول راتھر ساکنہ کشتواڑ، عمر 45 سال،افروزا بیگم زوجہ امتیاز احمد راتھرساکنہ کشتواڑ، عمر 40 سال،ریشما زوجہ مجید احمد، عمر 40 سال، عریبہ امتیاز دختر امتیاز احمد، عمر 12 سال،عنیہ جان دختر امتیاز احمد، عمر 10 سال، ابان امتیاز دخترامتیازاحمد، عمر 6 سال،مصائب مجیدولد مجید احمد عمر 16 سال، مشائل مجید ولد مجید احمد، عمر 8 سال اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
دریں اثناءغلام محمد سروڑی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ میں سنتھن-کوکرناگ راستے پر پیش آنے والے اس المناک سڑک حادثے پر بے حد رنجیدہ اور صدمے میں ہوں۔ میری دلی تعزیت ان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے ایک بہادر پولیس اہلکار، پانچ معصوم بچوں، اور دو خواتین کو کھو دیا ہے جو اس افسوسناک واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پوری برادری اس ناقابل تلافی نقصان پر سوگوار ہے اور ہماری دعائیں اس مشکل وقت میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ تباہ کن حادثہ جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے سڑک حادثات کی طرف توجہ مبذول کرنے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس حادثے کی مکمل تحقیقات کرے تاکہ اس کی وجہ معلوم ہو سکے اور مستقبل میں اسی طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے اصلاحی اقدامات کیے جا سکیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے، ٹریفک قوانین کو سختی سے نافذ کرنے، اور عوام میں سڑک کی حفاظت کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے متعلقہ محکموں سے اپیل کی کہ متاثرین کے خاندانوں کو فوری مدد اور معاوضہ فراہم کریں۔انہوں نے بارگاہ خداوندی میں مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کی ۔دریں اثناء، مڑواہ اور واڑون کے سینئر رہنماو ¿ں نے بھی تعزیت کی، جن میں غلام محمد شیخ، غلام رسول، نثار احمد، امتیاز احمد، محمد رمضان، مشتاق احمد، محمد حسین اخون، عبدالرشید، عابد حسین، ابرار نبی، بشیر احمد، غلام حسن، غلام حسن لون، گل محمد، حبیب اللہ وانی، حسن لون، انور لون، مدثر احمد، فیاض احمد، رفیع لون، عبدالرشید، ریاض ملک، عبدالسلام شیخ، شفیع شیخ، شفیع نجار، طالب حسین، محمد یوسف، ظہور احمد، نذیر احمد، امین لون، عبدالغنی، مہراج شان، مشتاق احمد اور تمام عہدے داران نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔