سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے خلاف عید گاہ سری نگر میں احتجاج

0
0

سری نگر،//سری نگر کے گنجان آبادی والے علاقے سیدہ پورہ عید گاہ سری نگر میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کے خلاف خواتین کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز پائین شہر کے سیدہ پورہ عید گاہ علاقے میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کے خلاف لوگوں نے پر امن احتجاج کیا۔
مظاہرین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ محکمہ پی ڈی ڈی کی جانب سے علاقے میں سمارٹ میٹرز نصب کئے جارہے ہیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں اکثر کنبے غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزر بسر کر رہے ہیں اور وہ چار ہزا ربجلی فیس ادا کرنے سے قاصرہیں۔
ان کے مطابق گر چہ محکمہ پی ڈی ڈی کے عہدیداروں کو بھی اس بارے میں قبل از وقت جانکاری فراہم کی گئی لیکن لوگوں کی اس مانگ کی اور کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔
ایک مقامی خاتون نے بتایا کہ ماہانہ بجلی فیس میں اضافہ کرنے میں انہیں کوئی حرج نہیں لیکن میٹرز کو نصب نہ کیا جائے کیونکہ وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ میٹرز کے حساب سے ماہانہ بجلی فیس ادا کر سکے۔
مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ ہم علاقے میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ علاقے میں کوڑاکرکٹ کے لئے مخصوص ڈمپنگ سائٹ کو دوسری جگہ منتقل کرئے تو اس صورت میں لوگوں کو سمارٹ میٹرز نصب کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین علاقے میں کوڑا کرکٹ جمع کر رہے ہیں جس وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔
ان کے مطابق کئی مرتبہ حکام کو بتایا کہ ڈمپنگ سائٹ کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا