جی ڈی سی مڑھ نے نیشنل یوتھ ڈے پر سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا
لازوال ڈیسک
جموں// نیشنل یوتھ ڈے منانے کے لیے ریڈ ربن کلب، گورنمنٹ ڈگری کالج مڑھ، نے جموں و کشمیر کے ایڈز کنٹرول سوسائٹی فنڈنگ ڈپارٹمنٹ جموں کے اشتراک سے آج یہاں کالج کے احاطے میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راکیش کمار کول کی رہنمائی میںبیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔وہیںاس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل نے اس بات پر زور دیا کہ اس جشن کی بہت اہمیت ہے کیونکہ اس کا مقصد سوامی وویکانند کے خیالات اور اصولوں کو ہندوستان کے نوجوانوں میں بانٹنا ہے۔ انہوں نے طلباء کے ساتھ سوامی وویکانند کی قیادت، ہمدردی، ہمت، روحانیت کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی اور طلباء سے کہا کہ وہ ان سے ترغیب حاصل کریں کیونکہ سماج کو بدلنے کی طاقت صرف نوجوانوں کے پاس ہے۔وہیںپہلے دن، سوامی وویکانند کے خیالات اور تعلیمات” کے موضوع پر پوسٹر سازی کا مقابلہ ہوا۔ طلباء نے تھیم سے متعلق پوسٹر بنائے۔ اس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو سوامی وویکانند کے نظریات کو پھیلانے کی ترغیب دینا اور ملک کے لیے مزید امید افزا مستقبل بنانے کے لیے تھا۔دوسرے دن "اْٹھو، بیدار ہو جاؤ اور اپنی طاقت کو محسوس کرو” کے موضوع پر مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 20 طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ بی اے سیم ویں کے وویک شرما نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بی اے سیم چہارم کی خوشی رانی نے دوسری جبکہ چھٹی سیم کی سنجنا بھگت نے تیسری پوزیشن حاصل کی