لازوال ڈیسک
پونچھجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر و سابق ایم ایل اے پونچھ اعجاز جان رسانہ قتل و عصمت دری معاملہ میں لوگوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ منقسم اور فرقہ وارانہ قوتوں سے ہوشیار رہا جائے۔انہوں نے کہا کہ قانونی طریقہ کار میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ متاثرہ کو انصاف نہ مل سکے۔یہاں منڈی بلاک میں انہوں نے اپنے دورے کے دوران عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے جان نے کہا کہ رسانہ معاملہ ایک گھناونا جرم ہے اس میں مذہب کو لانے کے بغیر ہی مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ با آسانی محسوس کیا جا سکتا ہے کہ کچھ قوتیں جموں کے پر امن ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہیںاور مخلوط حکومت بھی ریاست کو منقسم کرنے کیلئے فاسق کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے سابق وزیر لال سنگھ کی جانب سے سی بی آئی تحقیق کے مطالبے کو لیکر کہا کہ اس پتا چل جاتا ہے کہ اتحاد میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔موصوف نے کہا کہ مخلوط حکومت میں محاذ آرائی عوام کے مفادات کے خلاف ہے۔اس موقع پر عبدالاحد بٹ، چوہدری سلیم ، عبدالجبار تانترے، محمد افصل اعوان،یاسین شاہ و دیگران موجود تھے۔