اکرم ملک۔
بھلیسہ؍؍ نامور سماجی کارکن ظفراللہ ملک ساکنہ ملکپورہ بھلیسہ کو گہرا صدمہ والدہ محترمہ حنیفہ بیگم زوجہ محمد شفع ملک اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئی۔محترمہ حنیفہ بیگم کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے طبیعت خراب ہو گئی اور چند گھنٹوں کے اندر اپنے ہی گھر میں موت ہو گئی۔ان کا نمازِ جناز ٹھیک دن کے بارہ بجے ہوا اور ان کو اپنے آبائی قبرستان میں سیکڑوں لوگوں کے سامنے پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی کارکنوں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا جن میں کانگریس سینیر لیڈر و سابقہ کا وزیر محمد شریف نیاز فیاض احمد یاسر حسین خان و دیگران شامل ہیں۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت و لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا بھی کی۔