الحاج بشیر نسیم کے انتقال سے جموں کشمیر میں ایک عظیم خلا پیدا ہوا ہے: مفتی نذیر احمد قادری
ایم شفیع رضوی
جموں؍مسلم پرسنل لاء بورڈ کی صوبائی اکائی صوبہ جموں نے گجربکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف شخصیت الحاج بشیر نسیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے۔ الحاج بشیر نسیم کے فرزندان ایس ایس پی ابرار چودھری , غلام مصطفٰی چودھری , طیب چودھری , ایڈووکیٹ مسعود چودھری , محمد سعید چودھری اور دیگر پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔
صوبائی صدر حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ الحاج موصوف کے انتقال سے جموں کشمیر کا ایک عظیم خسارہ ہوا ہے۔ جس کی بھرپائی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔مفتی موصوف نے کہا کہ الحاج بشیر نسیم نہایت ہی نیک سیرت صوم و صلات کے پابند اور سماج میں ملن سار ہمدرد قوم شخصیت کے مالک تھے۔ سماج کے غریب غربا یتیم مساکین اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ جن کے انتقال سے سماج ایک ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔
تعزیت کرنے والے مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں کے جملہ اراکین میں حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری بانی ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ جموں , حضرت مولانا مفتی شبیر احمد نوری نائب صوبائی صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ , حضرت مولانا سید یاسر رضا قادری ضلع صدر ادھمپور , حضرت مولانا الحاج مظفر حسین رضوی ترجمان اعلی مسلم پرسنل لاء بورڈ , حضرت مولانا لیاقت علی نعیمی امام وخطیب جامع مسجد شریف سدرہ جموں , حضرت مولانا محمد فاروق نقشبندی امام و خطیب جامع مسجد شریف ریلوے اسٹیشن جموں , حضرت مولانا ذاکر حسین نقشبندی بٹھنڈی جموں , حضرت مولانا قاری علی حسین رامبن , الحاج محمد فرید پھامبڑا ضلع صدر سانبہ , الحاج طارق حسین قادری ضلع صدر رامبن , ماسٹر محمد حسین ضلع صدر ریاسی , حضرت حافظ عبدالرشید خان قادری ضلع صدر ڈوڈہ , حضرت مولانا محمد شفیع رضوی صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں , محمد طیب رضا ترجمان مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں وغیرہ دیگر علماء کرام ائمہ مساجد نے بھی الحاج بشیر نسیم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں۔ کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ لواحقین کو صبر و تحمل عطا فرمائے جو صبر کریں اس پر اللہ رب العزت اجرے عظیم عطا فرمائے۔ اس صدمے کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے۔