’سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مقامی کاروباری افراد کو بااختیار بنانا ضروری ‘

0
0

کرگل میں کاروباری افراد کے لیے تینروزہ تربیتی سیشن کا آغاز ہوا
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر کرگل نے کوالٹی کونسل آف انڈیا کے تعاون سے ایک تین روزہ تربیتی سیشن کا آغاز کیا جس کا مقصد مقامی کاروباریوں کو کھانے کی اشیاء کے لیے پیکیجنگ اور لیبلنگ کی ضروریات کے ساتھ بااختیار بنانا تھا۔ اس موقع پراے سی ڈی کرگل، پدما انگمو، جنرل منیجر، ڈی آئی سی کرگل، رحمت اللہ بٹ اور ڈسٹرکٹ لائبریرین ظہور احمد موجود تھے ۔وہیںکیو سی آئی کے ٹیم ممبران،ابھیشیک پروجیکٹ تجزیہ کار، سبھا ترپاٹھی، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر اور رینی، ماہر تجزیہ کار نے فوڈ پیکیجنگ اور لیبلنگ کی اہمیت سمیت انٹرپرینیورشپ کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔ انہوں نے ایف ایس ایس اے آئی کے رہنما خطوط،ایف ایس ایس اے آئی کے ساتھ رجسٹریشن/لائسنس کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
تاہم تربیتی سیشن کی اہم جھلکیوں میں انٹرایکٹو ورکشاپس، کھانے کے معیار کی اہمیت، پیکنگ کے معیارات اور کھانے کی مختلف اشیا کی لیبلنگ شامل تھی۔اس موقع پرڈی آئی سی اور کیو سی آئی کے ماہرین نے اپنی مہارت اور بہترین طریقوں کا اشتراک کیا، جس میں شرکاء کو انمول رہنمائی پیش کی گئی جو خطے میں اپنے منصوبے قائم کرنے اور اسے وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرگل کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مقامی کاروباری افراد کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا