سماجی جرائم کے خلاف جموں وکشمیر پولیس کی جنگ جاری

0
0

سانبہ پولیس نے چوری کا مقدمہ حل کرلیا، 02 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد
راکیش چودھری
سانبہ؍؍پولیس نے تھانہ بڑی برہمنہ میں درج چوری کا مقدمہ حل کرتے ہوئے سانبہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔واضح رہے 23.05.2024 کو، سنیل کمار ولد بلراج ساکنہ ڈیرہ، سمیل پور، بڑی برہمنہ نے پولیس اسٹیشن بڑی برہمنہ میں اپنی موٹرسائیکل کی چوری کے حوالے سے تحریری رپورٹ درج کرائی۔وہیںشکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، ایف آئی آر نمبر 63/2024پولیس اسٹیشن بڑی برہمنہ میں درج کیا گیا ہے اور چوری کے مذکورہ معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔دریں اثناء تفتیش کے دوران پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے مسلسل پوچھ گچھ پر فوری کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔تاہم ان کے انکشاف پر چوری کی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے اورکیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا