سماجی تبدیلی کی اہم قوت ہیں لکھ پتی دیدی  ، اسٹارٹ اپ سے لے کر خلاء تک ہماری بہنوں نے اپنی شناخت قائم کی ہے

0
0

شیوراج سنگھ چوہان

میری بہنو، ہمارے وزیر اعظم کا عہد ہے کہ کسی بہن کی آنکھوں میں آنسو نہ رہے۔ وہ ہر چہرے پر مسکراہٹ لانا چاہتے ہیں اور اُن کی یہ خواہش ہے  کہ کوئی بھی مجبور نہ رہے، اسی لئے انہوں نے لکھ پتی دیدی مہم کا آغاز کیا ہے۔ ایسی ایک کروڑ بہنیں جن کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہے ،پچھلے 100 دنوں میں  ایسی 11 لاکھ خواتین ‘لکھ پتی دی دی’ بنی ہیں۔ ہماری حکومت اِس مہم کی خاطر انتھک کام کررہی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے خاص طور سے دیہی علاقوں ا ور چھوٹے شہروں میں شروع کی گئی اِس مہم میں خواتین مسلسل شامل ہورہی ہیں اور اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں کے ذریعے ملک کی تعمیر میں تعاون کررہی ہیں۔ مجھے اعتماد ہے کہ وزیر اعظم کے آشیرواد سے بہت جلد مزید تین کروڑ خواتین لکھ پتی دیدی بن جائیں گی۔ ملک میں خواتین کو ترقی کرنی چاہئے ، انہیں خوشحال ہونا چاہئے، کامیابی حاصل کرنی چاہئے اور کامیابی کی نئی بلندیاں حاصل کرنی چاہئیں۔ حکومت اِس ضمن میں مسلسل کام کررہی ہے اور گزشتہ 10 برسوں میں خواتین کی بہبود کے حوالے سے خاطر خواہ  پیشرفت ہوئی ہے۔ جناب مودی ہمارے ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے خواتین کو تعلیمی ، سماجی ، اقتصادی اور سیاسی لحاظ سے بااختیار بنائے جانے کو یقینی بنایا ہے۔

خواتین معاشرے اور ملک کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ، وہ ہمارے شاندار اور خوشحال مستقبل کی بنیا دہیں۔ خواتین کی عظمت  اور اُن کی اہمیت کا ذکر ہمارے ویدوں اور پرانوں میں بھی ہیں۔ ہم خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ایک خوشحال ملک کا تصور نہیں کرسکتے۔ اسی لئے ہمارے وزیر اعظم خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کرتے ہیں اور انہوں نے اُن کی مجموعی ترقی اور انہیں بلندی عطا کرنے کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے۔ لکھ پتی دیدی وزیر اعظم کے اسی عزم کا نتیجہ ہے۔

خواتین اگر بااختیار ہوں گی تو اُن کا کنبہ بھی بااختیار ہوگا۔ اگر کنبہ بااختیار ہوگا تو معاشرہ بھی بااختیار بنے گااور جب معاشرہ بااختیار بنے گا تو ملک بھی بااختیار بنے گا۔ لکھ پتی دیدی مہم کے ذریعے نسلیں خوشحال اور بااختیار بن رہی ہیں اسی لئے وزیر اعظم نے  خواتین کو بااختیار بنانے کی خاطر 2,500کروڑ روپے ریوالونگ فنڈ کےطور پر اپنی مدد آپ گروپوں کے کھاتوں میں جمع کئے ہیں اور 5,000کروڑ روپے قرض کے طور پر جاری کئے گئے ہیں تاکہ ہماری بہنیں جلد سے جلد لکھ پتی دیدی بن سکیں۔

ہمارے وزیر اعظم کہتے ہیں ‘‘بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے ہر خاتون کا اقتصادی طور پر خوشحال ہونا لازمی ہے ، اسی لئے ہماری حکومت خواتین کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہر سطح پر کام کررہی ہے۔ بینک سکھی، کرشی سکھی، پشو سکھی، نمو ڈرون دیدی ، اس ضمن میں کئے گئے کچھ اہم اقدامات ہیں جن سے دیہی علاقوں میں خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ، خود روزگار کیلئے نئے امکانات دستیاب ہوں گے اور انہیں سماجی ، تعلیمی اور اقتصادی اعتبار سے بااختیار بنایا جاسکے گا۔ اِن سے اِس سمت میں خاطر خواہ ترقی کے حکومت کے نظریے کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ آج ہماری لکھ پتی دیدی زرعی اور غیر زرعی کاموں ، چھوٹی صنعتوں میں مصروف ہیں اور وہ تغذیے ، صفائی ستھرائی کی مہم ، نقل و حمل اور تجارت سے متعلق امور سے وابستہ ہو کر بااختیار بن رہی ہیں۔’’

https://lakhpatididi.gov.in/

وزیر اعظم مودی اپنے سماجی اور سیاسی کریئر کے آغاز سے ہی خواتین کے حقوق کیلئے کام کرتے آئے ہیں۔ جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو جناب مودی نے ہماری بہنوں او ربیٹیوں کی مجموعی ترقی کے لئے ‘ناری گورو نیتی’ نام کی اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ ہماری بہنوں کو بااختیار ، خود کفیل ، مضبوط اور اقتصادی طو رپر با صلاحیت بنانے کیلئے زبردست کام کیا گیا۔ آج ہماری بہنیں یہ ثابت کررہی ہیں کہ وہ کمزور نہیں ، مضبوط ہیں۔ وہ ایک بوجھ نہیں، بلکہ ایک آشیرواد  ہیں۔ آج تقریباً 10 کروڑ بہنیں ملک بھر میں  لگ بھگ 92 لاکھ اپنی مدد آپ گروپوں سے وابستہ ہیں۔ اپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعے ہماری بہنوں نے اپنی زندگیوں کو مثبت طریقے سے تبدیل کیا ہے اور وہ ملک کی معیشت کے فروغ میں ایک کلیدی رول ادا کررہی ہیں۔

ہمارے عزت مآب وزیر اعظم ہماری بہنوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے آئے ہیں۔ اِس سلسلے میں اُن کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کی جانب سے مختلف اسکیمیں متعارف کرائی گئیں۔ ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور سوکنیا سمردھی’ جیسی اسکیموں کے ذریعہ ہمارے  ملک جنسی تناسب میں نمایاں بہتری اور انقلابی تبدیلی آئی ہے۔’ اجولا یوجنا ‘ کے ذریعہ ہم نے 10 کروڑ سے زائد بہنوں کو  خوش ہونے کا موقع دیا اور انہيں رسوئی کے دھنواں سے آزادی ملی۔ آج، پی ایم مدرا یوجنا اور جن دھن یوجنا کے ذریعہ یہ خوشی براہ راست کروڑوں بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں پہنچ رہی ہے۔ ‘جل جیون مشن’ جیسے لاثانی اقدامات کے سبب دیہی علاقوں میں بھی  ہماری بہنوں کو نل سے صاف پانی تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ ان کے لیے محفوظ اور صاف پانی کی رسائی آسان تر ہوگئی ہے۔ ماؤں کے لیے تولیدی تعطیل کی مدت میں توسیع کرنے کا وزیر اعظم کا فیصلہ بے نظیر ہے اورملازمت پیشہ خواتین  اس سے براہ راست فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

وزیر اعظم مودی کے ذریعہ بیٹیوں کے لیے سینک اسکول کے دروازے کھولنے جیسے فیصلوں سے فوج میں خواتین کی نمائندگی میں  اضافہ ہورہا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستانی فوج میں خواتین افسران کے لیے اعلی عہدوں  پر تقرری اور نئی بھرتی کے دروازے بھی کھولے گئے ہيں۔ طلاق ثلاثہ کے خلاف قانون بناکر، مسلم خواتین کو نئے حقوق دیے گئے ہیں جن سے ان کی قسمت بدلی ہے۔  ان تمام فیصلوں سے وزیر اعظم کی حساس مزاجی اور دوراندیشی کی عکاسی ہوتی ہے۔ کھیلوں کے شعبے میں بھی ، بالخصوص ‘کھیلو انڈیا’ جیسے پروگرام  کے ذریعہ  ہماری خواتین آگے بڑھی ہيں اور نئے  ٹیلینٹس نمودار ہوئے ہيں۔ ہماری خواتین ایتھلیٹس نے اولمپکس جیسے عالمی پلیٹ فارم پر ملک کا پرچم لہرایا۔

مودی جی ‘آزادی کے امرت کال’ جیسے سنہرے دور  میں خواتین کی بہتری اور ہر شعبہ میں ان کی شرکت بڑھانے کے تئيں پابند عہد ہيں۔ خواتین کی سیاسی بااختیاری اور ان کے سیاسی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے تئیں مودی جی کی عہد بندی کا ایک ثبوت  ‘ناری شکستی وندن ادھینیم’ ہے۔

وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کی گئی  خواتین کی بہبود پر مرکوز اسکیموں سے  خواتین کو بہت فائدہ ہوا ہے۔  ان اقدامات کی بدولت انہيں سہل زندگی بسر کرنے کا موقع ملا ہے۔ ہماری بیٹیاں گنگا، گیتا، گائتری کی مانند ہیں۔ سیتا، ستی، ساوتری جیسی ہیں۔ درگا، لکشمی، سرسوتی کی مانند ہیں۔ان کے بغیر دنیا نہيں چل سکتی ہے۔خاندان سے لے پنچایت تک، تعلیم سے لے کر معیشت اور کاروبار تک، ‘ناری شکتی’ ہر شعبہ میں نئے زاویے قائم کررہی ہيں۔اسٹارٹ اپ سے لے کر خلاءتک،  ہندوستانی خواتین نے اپنے نقوش چھوڑے ہيں اورفخر سے ملک کا پرچم لہرایا ہے۔

ہمارے وزیر اعظم بلند عزائم کے حامل ہیں۔ وہ دن رات کام کرتے ہیں۔ انہوں نے لال قلعہ کی فصیل سے کہا تھا کہ وہ  ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے  تین گنا زیادہ جوش و جذبے اور توانائی سے کام کریں گے۔ ‘لکھ پتی دی دیوں’ سے میری اپیل ہے کہ وہ وزیر اعظم کے ساتھ اسی طرح  دوگنا جذبے سے کام کریں جیسے وہ ان کی خاطر کررہے ہيں۔ وزیر اعظم کا عزم ہندوستان کو غربت سے پاک ملک بنانا ہے اور  اس خواب کو پورا کرنے میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ہمارے قدیم گرنتھوں میں لکھا ہے کہ "خاتون کے بغیر کوئی بھی یگیہ ناقص ہے”۔ اسی طرح،  ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا ہدف بھی خواتین کی بہبود، ترقی اور بااختیاری سے وابستہ ہے۔یقینا عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت ملک بھر میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی فلاح وبہبود کے لیے جو کام ہورہے ہيں، ان سے ‘ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان’ کی عمارت خوشنما بن رہی ہے۔ آج ہماری  مائيں اور بہنیں  اقتصادی، سماجی، سیاسی اور تعلیمی اعتبار سے بااختیار اور خود کفیل ہورہی ہيں اور ہم سب  ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر ہوتے دیکھ رہے ہیں۔  پوری دنیا یہ کہہ رہی ہے یہ ہندوستان اور ملک کی ناری شکتی کے عروج کا وقت ہے۔

(مصنف دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی  بہبود کے مرکزی وزیر  ہیں)

https://lazawal.com/?cat=14

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا