سلمان نظامی آصفہ کے کنبے کو موسم سرما میں رہنے کیلئے زمین پیش کی

0
0

کہا ایسے جرائم کو مذہب کی نگاہ سے نہیں بالکہ انسانیت کی نگاہ سے دیکھا جائے
لازوال ڈیسک
جموںکٹھوعہ میں آٹھ سالہ معصوم آصفہ کی عصمت دری و قتل معاملہ کے بعد جہاں کئی شر پسند مختلف قسم کے ہتھکنڈے آزمانے میں مائل ہیں وہیں در دل رکھنے والے لوگ متاثرہ کنبے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی گہوار لگا رہے ہیں۔اس سلسلہ میں کانگریس لیڈر سلمان نظامی نے آصفہ کے کنبے کو موسم سرما میں رہنے کیلئے زمین کی پیشکش کی ہے ۔نظامی نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ آصفہ کے لواحقین سے بات ہوئی اور انہیں موسم میںسرما میں رہنے کیلئے اپنے قصبے میں زمین اور رہائشی ڈھانچے کی پیش کش کی ہے۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بیشک یہ چھوٹی چیزہے لیکن مجھے ضرورت تھی کہ ایسا کیا جائے۔واضح رہے نظامی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے اس مسئلہ کو سب سے پہلے بلند کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہے کہ ایسے جرائم کو مذہب کی نگاہ سے نہیں بالکہ انسانیت کی نگاہ سے دیکھا جائے اور یہ میری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ خانہ بدوش کنبے کی مدد کی جائے جو آج بھی بے گھر ہیںہم انصاف کی لڑائی لڑیں گے ۔انہوں نے زرود ار مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو سخت سزا دی جائے کیونکہ آصفہ ایک خانہ بدوش کنبے کی بیٹی نہیں بالکہ ملک کی بیٹی تھی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا