سلطان ابراہیم نے ملیشیا کے نئے بادشاہ کے طور پر حلف لیا

0
0

کوالالمپور، سلطان ابراہیم سلطان اسکندر نے بدھ کے روز کوالالمپور کے شاہی محل میں منعقدہ تقریب میں ملیشیا کے 17ویں بادشاہ کے طور پر حلف لیا۔
ٹیلیویژن پر براہ راست نشر ہونے والی تقریب میں سلطان ابراہیم نے عہدے کا حلف اٹھایا اور ملک کے دیگر حکمرانوں کی موجودگی میں عہدہ کے دستاویزات پر دستخط کیے۔
پیراک ریاست کے حاکم ناظرین شاہ آئندہ پانچ سال تک نائب سربراہ مملکت کے طور پر کام کریں گے۔
نئے بادشاہ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم انور ابراہیم اپنی کابینہ کے وزراء کے ہمراہ موجود تھے۔
ان کی تقرری اس وقت ہوئی جب ان کے پیشرو سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کی مدت کار منگل کے روز پوری ہوگئی۔
ملیشیا آئینی بادشاہت کے نظام والا ملک ہے، جس میں نو سلطان یا حکمران ہوتے ہیں، جو اپنی ریاست کے سربراہ ہوتے ہیں اور مذہبی رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں، نیز باری باری پانچ سال کے لیے بادشاہ کے عہدے پر فائز ہوتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا