ےواین این
واشنگٹن ´//امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا جمال خاشقجی کے قتل کو چھپانے کی کوشش میں نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکی حکومت اس سعودی صحافی کے قتل کی تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ خاشقجی کو گزشتہ برس اکتوبر میں استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ سعودی حکومت کا کہنا تھا کہ اس واردات کے پیچھے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کا کوئی کردار نہیں ہے۔