سزنل تعلیمی رضاکاروںکے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ قابل داد قدم

0
0

ریاض ملک
منڈی؍؍راجوری پونچھ میں موسمی تعلیمی رضاکاروں کے لئے منعقدہ تربیتی ورک شاپ کے انعقاد پر سیزنل اساتذہ نے اس تربیتی ورکشاپ کو خوش آئیند قدم قرار دیاہے۔اس اورینٹیشن پروگرام سے ان اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے اور انہیں نپن بھارت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے سماگرا شکشا جموں و کشمیر ڈائریکٹر کی جانب سے ایک اچھا قدم تگا۔ایجوکیشن فاؤنڈیشن (KEF) کے تعاون سے زیر تعلیم طلبہ کا بیس لائن اور اینڈ لائن کے حوالے سے جانکاری بھی کافی اہمیت کی حامل تھی۔اگست اور نومبر 2022 کے دوران JK UT بھر کے موسمی مراکز میں موسمی تعلیمی رضاکاروں کی ورکشاپ 10 تا 17 مارچ 2023 رہی۔جس میں راجوری، پونچھ، ڈوڈا، کشتواڑ، رامبن، اننت ناگ، کولگام، شوپیاں، بانڈی پورہ، بارہمولہ، کپواڑہ، بڈگام، گاندربل اور پلوامہ۔ KEF نے ہر تربیتی مقام پر 105 شرکاء کے لئے تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں تمام نامزد کردہ EVs نے حصہ لیا۔ جنہوں نے گزشتہ 15 سے 30 سال کی خدمت میں پہلی بار اس اورینٹیشن پروگرام کے ذریعے بہتر معلومات حاصل کی ہیں۔ اس تربیتی ورکشاپ کے حوالے سے جاوید اقبال گیگی جموں و کشمیر کے موسمی اساتذہ یو ٹی جموں و کشمیر کے تمام موسمی اساتذہ کی طرف سے سماگرا شکشا جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر شری دیپ راج اور ایس پی ڈی جے اینڈ کے کوآرڈینیٹر شری اجیت شرما جی اور اس پروگرام کی پوری ٹیم کا شکریہ کیا۔ شکریہ کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کو ایک اہم کامیابی قراردیا۔تمام موسمی اساتذہ نے جاوید اقبال گیگی کی کوششوں کی سرہانہ کرتے ہوے کہاکہ ان کی محنت سے ہی اج ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا