سری نگر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا

0
0

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر//سنڈے مارکیٹ میں گرینیڈ حملے کے بعد سری نگر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ، پورے شہر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا جہاں پر موٹر سائیکل سواروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔معلوم ہواہے کہ سری نگر کے مضافاتی علاقے میں اضافی دستوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

https://www.livemint.com/news/militants-hurl-grenade-at-sunday-market-in-jammu-and-kashmirs-srinagar-killed-injured-11730625424658.html

اطلاعات کے مطابق سری نگر کے سنڈے مارکیٹ میں گرینیڈ حملے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں چے چپے پر ناکہ پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تلاشی لی جارہی ہیں۔

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے سری نگر کے مضافاتی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا ، درگاہ ، حبک کراسنگ ، زکورہ ، گلاب باغ، پاندچھ ، نوے فٹ ، بژھ پورہ میں سیکورٹی فورسز نے ناکے لگائے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مشکوک نظر آنے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی موٹر سائیکل اور سکوٹی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

بتادیں کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وادی کشمیر میں ملی ٹینٹ حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ہفتے کے روز خانیار انکاونٹر میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر مارا گیا جبکہ اننت ناگ کے لارنو جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا