سری لنکا 35 ممالک کے سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلہ شروع کرے گا

0
0

کولمبو، 22 اگست (یو این آئی) سری لنکا یکم اکتوبر 2024 سے ہندوستان، چین اور روس سمیت 35 ممالک کے سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلہ شروع کرے گا۔
سری لنکا کے اخبار ڈیلی مرر نے وزیر سیاحت ہرین فرنینڈو کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
فہرست میں قزاقستان، بیلاروس، نیپال، یورپی یونین کے بیشتر ممالک، امریکہ، برطانیہ، کناڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ایران، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل، مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک، کئی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
مسٹر فرنینڈو نے اکتوبر 2023 میں کہا تھا کہ سری لنکا چین، روس، ہندوستان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے سیاحوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد ان ممالک سے مزید سیاحوں کو راغب کرنا اور آنے والے سالوں میں سری لنکا میں سالانہ 50 لاکھ سیاحوں کا ہدف حاصل کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا