سری لنکا میں صدر کے استعفیٰ کے لئے احتجاج و مظاہرے کا سلسلہ جاری

0
0

یواین آئی

کولمبو؍؍سری لنکا میں زبردست اقتصادی بحران کے درمیان دارالحکومت کولمبو میں صدر کے سیکرٹریٹ کے باہر دھرنے پر بیٹھے مظاہرین مسلسل صدر گوتابایا راجا پکسے کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔نیوز وائر نے اطلاع دی ہے کہ صدر سیکرٹریٹ کے باہر ہزاروں لوگ ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر بیٹھے ہوئے تھے جس میں لکھا تھا’’گوٹا گو گاما‘‘ جس کا مطلب ہے ’’گوٹا واپس گائوں‘‘۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلسل تین روز سے ہزاروں لوگ سیکرٹریٹ کے باہر جمع ہیں اور وہی مطالبہ دہرا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ بہت سے مظاہرین نے احتجاج کے مقام پر رات گزارنے کے لیے عارضی خیمے بھی لگا لیے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے احتجاج کے مقام پر عارضی خیمے اور سائبانیں لگا دی ہیں۔ یہی نہیں مظاہرین نے دھرنے پر بیٹھے لوگوں کی مدد کے لیے پبلک ٹوائلٹ کا بھی انتظام کیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ا?زادی کے بعد پہلی بار سری لنکا کو اتنے بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے اور لوگ مسلسل غلط پالیسیوں کا الزام لگاتے ہوئے صدر کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا