سری لنکائی بحریہ کے ذریعے گرفتار تمل ماہی گیروں کو رہا کرانے کی اپیل

0
0

چنئی، // تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے پیر کے روز وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے اپیل کی کہ وہ سری لنکائی بحریہ کے ذریعہ اغوا کیے گئے 12 ماہی گیروں کی رہائی کے لیے فوجی اقدامات کریں انہوں نے ایک خط میں کہا کہ "میں آپ کی توجہ 13 جنوری کو سری لنکائی بحریہ کے ذریعہ 12 ماہی گیروں کی گرفتاری اور تین ماہی گیری کشتیوں کی ضبطی کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں”۔

ضلع پڈوکوٹائی کے کوٹائی پٹنم فشنگ ہاربر کے ماہی گیر 13 جنوری کو ماہی گیری کے لیے نکلے تھے۔ جب وہ نیڈونتھیو کے قریب مچھلیاں پکڑ رہے تھے تو انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمارے ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کی فوری رہائی کے لیے مناسب سفارتی ذرائع کے ذریعے یہ معاملہ سری لنکا کی حکومت کے سامنے اٹھائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا