سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکار بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

0
0

یواین آئی

سرینگرسری نگر کے پائین شہر کے صفا کدل میں ہفتہ کی صبح سی آر پی ایف کا ایک اہلکار بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق سری نگر کے صفاکدل پولیس اسٹیشن میں گیٹ پر ڈیوٹی پر تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار ہفتہ کی صبح بجلی کرنٹ لگنے سے از جان ہوا۔مہلوک اہلکار کی شناخت الطاف احمد میر ولد عالم میر ساکن چک ارسلان بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ الطاف کی موقعہ پرہی موت واقع ہوئی اور اس کی سروس رائفل اور میگزین کو بھی نقصان پہنچا۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا