سرینگر میں’جشن شین‘کے نام سے3 روزہ ثقافتی فیسٹول کا کیا آغاز

0
0

اے سی ٹی نے کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے فیسٹول مرحوم فاروق نازکی کی یاد میں کیا منعقد
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍ایکٹرز کریٹیو تھیٹر نے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے اشتراک سے ٹائگورہال سرینگر میں "جشن شین”کے نام سے منسوب 3 روزہ تمدنی اور ثقافتی فیسٹول کا آغاز کیا یہ فیسٹول معروف قلم کار، ادیب،صحافی،براڈکاسٹر اور آل انڈیا ریڈیو سرینگر اور دوردرشن کیندر سرینگر کے سابقہ سربراہ مرحوم فاروق نازکی کی یاد میں منعقد کیا گیا ہے۔فیسٹول کے آغاز میں مقررین نے مرحوم فاروق نازکی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت اداکیا اور ادب و ثقافت کے تئیں ان کی بے لوث خدمات کو یاد کیاگیا۔
فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں کلچرل اکیڈمی کے سابقہ سیکرٹری ظفر اقبال منہاس مہمان خصوصی جبکہ آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے سابقہ سربراہ بشیر عارف، مولانا شوکت حسین کینگ، کلچرل اکیڈمی کشمیر صوبہ کے انچارج ڈاکٹر انور مرزا،معروف اداکار، ہدایت کار اور پیش کار شیخ طارق جاوید، کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابقہ صدر روف احمد پنجابی اور معروف گلوکار وحید جیلانی مہمانان زی وقار کی حیثیت سے شریک ہوئے۔اس 3 روزہ فیسٹول کو جموں و کشمیر بنک کا بھی تعاون حاصل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا