سرینگر سے بانہال تک آزمائشی ریل سروس شروع سرینگر سے بانہال تک آزمائشی ریل سروس

0
0

شروع سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

سرینگر // سرینگر سے بانہال تک آزمائشی ریل سروس شروع کی گئی جس دوران سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آج سے باضابط طورپر سرینگر سے بانہال تک ریل سروس کو چالو کیا جارہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق بڈگام سے بارہ مولہ تک ریل سروس کو چالو کرنے کے بعد ناردرن ریلوے نے جنوبی کشمیر میں بھی ریل سروس کو چالو کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ نمائندے نے بتایا کہ سینچر کے روز سرینگر سے بانہال تک آزمائشی ریل سروس شروع کی گئی جس دوران پورے ریلوے ٹریک پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ ٹرائل رن کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا جس کے بعد حکام نے آج سے باضابط طورپر ریل سروس کو چالو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پانچ اگست کے بعد سے بانہال سے بارہ مولہ تک ریل سروس منقطع ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ اب جبکہ حکام نے ریل خدمات کو بحال کرنے کا فیصلہ لیا مسافروں نے راحت کی سانس لی ہے۔ واضح رہے کہ پانچ اگست کے بعد سے بانہال بارہ مولہ ریل سروس منقطع رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو دقتوں کا سامنا کرناپڑا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا