سرینگر جموں قومی شاہراہ پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدرفت متاثر سینکڑوں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ، پسیاں گرنار نجی کمپنیوں کی لاپرواہی کا نتیجہ

0
0

ندیم اقبال کٹوچ
رام بن// سرینگر جمو ں قومی شاہراہ پر اگرچہ سڑک حادثات کا رقص جاری ہے ،لیکن اب اس شاہراہ پر پسیاں گِرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔جہاں کڑکتی دھوپ میں بھی پسیاں گِرنے لگتی ہیں۔ جو کہ شاہراہ پر چلنے والی گاڑیوں کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے ،اور اس کی ذمہ دار اس شاہراہ کو چارگلیہارہ سڑک بنانے والی نجی کمپنیاں ہیں ۔جنہوں نے اس سرینگر جموں قومی شاہراہ کو موت کا کنوں بنا کر رکھا ہے ۔جہاں آج سوموار کے بعد دوپہر تین بجے کے قریب رام بن سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع ماروگ کے مقام پر پسی گِر آئی جس وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت بند ہو کر رہ گئی اور شاہراہ پر سفر کرنے والی سینکڑوں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی۔ تاہم ان سڑک کو قابل آمدرفت بنانے کا کام جا ری تھا لیکن دیر شام گئے تک شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت ممکن نہ ہو سکی جس وجہ سے مسافر پریشان تھے ۔مسافروں نے لازوال کیساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرکار کو چاہئے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ کو چار گلیہارہ سڑک بنانے سے قبل اس پر بلا کسی خلل گاڑیوں کی نقل و حمل کو یقینی بنائے تاکہ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کے راحت مِل سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا