رام بن میں رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا احتجاج
ندیم اقبال کٹوچ
رام بن ´´//آل جموں و کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی جانب سے ضلع صدر مقام رام بن میں فورم کے ریاستی نائب صدر گ±لزبیر ڈینگ اور ورکنگ ضلع صدر س±رجیت سنگھ کی قیادت میں زبردست احتجاج کیا گیا۔جس میں ضلع کے مختلف تعلیمی زونوں سے تعلق رکھنے والے آر ای ٹیز نے شرکت کی اور چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور ایک ریلی کی شکل میں ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کے دفتر کی جانب بڑھے جہاں فورم کے ریاستی نائب صدر نے میڈیا سے گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز ہم ہم ٹرانسفر پالسی کی مانگ کر رہے ہیں لیکن ہماری مانگ کو پورا نہیں کیا جا رہا اس کے علاوہ SRO 43 لاگو کرنے اور ایس ایس اے تنخواہیں جلد واگزار کرنے کی بھی مانگ کی۔ انہوں نے ریاستی وزیر کی بیان کی کڑے الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بتایا جہ اگر ہم محنت و لگن کیساتھ کام کر رہے ہیں پھر ہمیں اتنا ظلم کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا اور اب سرکار کی زیادتی سے ہماری مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلئے آج کئی پرائمری و میڈل اسکول تالا بند ہیں اور اگر ہمارے مطالبات کو جلد پورا نہ کیا گیا تو ہم مزید احتجان کرینگے اسلئے سرکار تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے اقدام کرے ۔