عمران شاہ
کشتواڑ // میڈیکل ایمپلائزفڈریشن کے صدر و جموں وکشمیر لداخ آل ڈپارٹمنٹ ایسوسی ایشن کے قداور رہنما منصور احمد ڈولوال کا میڈیکل ایمپلائزکی جانب سے زوردار استقبال کیا گیا۔ ملازمین نے منصور احمد ڈولوال کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔اس دوران ورکروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے منصور احمد ڈولوال نے کہا کہ سرکار انسانی بنیادوں پر کلریکل ایمپلائز کے مسائل و مطالبات کو حل کرنے میں پہل کرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری فڈریشن امن پسند طریقہ سے اپنے مسائل و مطالبات کو ابھارنے نے میں زیادہ یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایمپلائز ہر وقت پرامن طرز پر اپنی بات سرکار تک پہنچانے کا ایک بہترین کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین ایک بینر تلے آکر اپنے حقوق کے خاطر پرامن جدوجہد کرے، ملازمین نے منصور احمد ڈولوال کی جم کر تعریف کرتے ہوے کہا کہ ان میں ایمانداری دیانتداری اور قابلیت جیسی صلاحیت موجود ہے ، ان کی دریادیلی محنت اور لگن سے ملازمین کے لے پرامن اور باوقار جہدوجہد کرنا انتہاہی خوش آئند ہے ۔جس پر ملازم ان کو مباکباد پیش کرتے ہیں۔ ملازموں نے منصور صاحب زندہ زندہ باد، میڈیکل ایمپلایز فڈریشن زندہ باد، منصور صاحب قدم بڑﺅوغیرہ جیسے نعرے بلند کئے ۔اس دوران منصور احمد ڈولوال نے ملازمین کو یقین دہانی کروائی کہ مسائل و مطالبات ہر سٹیج و ہر فارم پر اُجاگر کیا جا ئیں گئے ۔