سرکاری سکیموں اورپالیسیوں کے متعلق عوامی جانکاری کے لئے میڈیا کا اہم رول ہے:ڈاکٹر اویس احمد

0
0

پی آئی بی کی جانب سے شوپیان میںایک روزہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

لازوال ڈیسک
شوپیانپریس انفارمیشن بیوروسرینگر نے آرہامہ شوپیان میںمنی سیکریٹریٹ کے میٹنگ ہال میںورکنگ جرنلسٹوں کے لئے ایک روزہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاںڈاکٹر اویس احمد نے کیا ۔”ورتالاپ“ نام کے تحت اس ایک روزہ ورکشاپ میں قریب 50صحافیوں نے شرکت کی۔پروگرام کا اہتمام پی آئی بی نے ضلع انفارمیشن سینٹرشوپیان کے تعاﺅن سے کیا گیا وہیں تقریب کے دوران کئی ماہرین نے میڈیا شخصیات کے رول،مرکزی معاونت والی سکیموں،ترقیاتی عمل اور دیگر اقدامات کو اجاگر کیا۔ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد دیہی آبادیوں کو مرکزی معاونت والی سکیموں اور ان سکیموں کی عوامی جانکاری کے لئے مقامی میڈیا شخصیت کے رول کو اجاگر کرنا تھا،خصوصاً اُن صحافیوں کے کردارکو جو کہ دوردراز اورپچھڑے علاقوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے میڈیا کو جمہوریت کا چوتھا ستون قراردیتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکیموں اورپالیسیوں کے بارے میں عوامی جانکاری کے لئے میڈیا کا ایک اہم رول ہے۔انہوںنے ضلع میں ترقیاتی عمل کی تشہیر کے لئے میڈیا برادری کی ستائش کی۔وہیں ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن بیرو سرینگر غلام عباس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب کا انعقاد کرنے کا مقصد حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی اسکیموں کے متعلق عوام کو بیدار کرنے میں میڈیا کے کردار کو اجاگر کرنا ہے ۔اس دوران موصوف نے سرکاریہ افسران پر تنقید کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سماجی ترقی کیلئے تنقید لازمی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سرکار کی جانب سے عوام کی فلاح کیلئے کئی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں مگر ان سے افادیت حاصل کرنے کیلئے عوام کا بیدار ہونا ضروری ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا