بڑی جعلسازی کا پردہ فاش،معاملہ درج ،عوام نے ڈاکٹر شاہد اقبال کی سراہنا کی
عمران خان
تھنہ منڈیضلع انتظامیہ راجوری نے جعلسازی کا اس وقت پردہ فاش کیا جب ایک نجی ادارے میں سرکاری اسکول میں طلاب کو مفت تقسیم ہونے والی کتابیں ایک نجی ادارے سے فروخت کی جا رہی تھیں۔واضح رہے اس طرح سے 25اسکولوں میں سرکاری اسکولوں کی کتابیں فروخت کی جا رہی تھیں اور مزید تحقیق اس سلسلے میں جاری ہے۔وہیں محکمہ تعلیم نے تھنہ منڈی اور درہال کے اسکولوں میں جانچ شروع کر دی ہے اور اس ضمن میں اے ڈی سی، ایس ڈی ایم اور تحصیلدار کو متعلقہ علاقہ جات میں جانچ کے احکامات صادر کئے ہیں۔اس مسئلہ میں ایک معاملہ بھی درج کیا گیا ہے ۔وہیں چیف ایجو کیشن آفیسر لعل حسین کی جانب سے ایک شکائت پولیس تھانہ میں موصول ہوئی کہ سرکاری اسکولوں میں مفت تقسیم ہونے والی چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کی کتب لوگ نجی اداروں اور کتب فروش سے ساج علاقہ سے حاصل کر رہے ہیں۔اس ضمن میں تحصیلدار تھنہ منڈی قاضی قدیر نے دیگر آفیسران نے کتب فروش کی دوکان بند کر ا دی ہے اور شکائت کے مطابق ایک ایف آئی آر زیر نمبر 43/2018 u/s 409/109 RPC درج کی گئی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔اس سلسلہ میں مقامی عوام ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال کی جانب سے اٹھائے گے اقدامات کی سراہنا کی۔