کہاسرمائی تعطیلات کے باوجود تدریسی عمل جاری رکھنے پر ہوگی کاروائی
مختار احمد
گاندربل؍؍ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران پرائیویٹ اسکولوں کی طرف سے تدریسی عمل کو جاری رکھنے کے حوالے سے چیف ایجکیشن آفسر گاندربل نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کئی پراویٹ سکولوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ جو نیجی سکول تعطیلات کے باوجود درس و تدریس کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اْن کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔اس سلسلے میں سی ای او نے ایک نوٹس اجراء کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے کچھ پرائیویٹ سکول سردیوں کی تعطیلات کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ٹیوشنز میں مصروف ہیں، جس کا محکمہ نے سخت نوٹس لیا ہے۔ اس لیے اب ضلع کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کے منتظمین کو ایک بار پھر سخت ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران ان کے متعلقہ اداروں میں کسی بھی صورت میں کوئی تعلیمی سرگرمی/ٹیوشن نہ چلائی جائے۔اور جو ان احکامات کی عدولی کے مرتکب پائیے جائیں گے اْن کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔