سرپنچ حلقہ کی نگرانی میں دور اقتدار کے آخری روز بجلی ٹرانسفارمر کا افتتاح

0
0

اڑائی پنچائیت ملکاں میں خاطر خواں ترقیاتی کاموں پر عوام کی سراہنا
ریاض ملک
منڈی ؍؍ تحصیل منڈی کی پنچائت اڑائی ملکاں کے دوردراز علاقہ موریاں میں بجلی کی ناقص حالت کو دیکھتے ہوئے حلقہ سابق سرپنچ محمد اسلم ملک کی جانب سے بجلی ٹرانسفارمر نصب کیاگیا۔ جس سے محلہ ڈویاں، محلہ جبڑی محلہ تاڑ پور وغیرہ بجلی سے فیضیاب ہونگے۔ ممبر پنچائیت عبدالحفیظ ڈوئی نے آج یہاں محلہ ڈوئیاں موریاں میں ایک پروگرام کا انعقاد کرکے نئے بجلی ٹرانسفارمر کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں محلہ موریاں کے مکینوں کے ساتھ ساتھ نمبردار ریاض احمد، ممبر پنچائیت حافظ عبدلرحیم ملک، ممبر پنچائیت محمد شبیر منگرال، سماجی کارکن عبدلخالق کسانہ سماجی کارکن روشن دین ملک بھی شامل ہوئے۔ لوگوں نے سرپنچ حلقہ محمد اسلم ملک کی سرہانہ کرتے ہوئے کہاکہ جہاں انہوں نے اپنے دور اقتدارِ میں عوامی ترقیاتی منصوبوں کو پائے تکمیل کیاہے۔ وہیں پر پنچائیت کے ساتھ ساتھ محلہ موریاں میں بڑی مشکلوں سے آخر کار بجلی ٹرانسفارمر نصب کرواکر عوام کے نام وقف کیا۔جبکہ اس سے قبل یہاں 63kvکا ایک ہی ٹرانسفارمر یہاں نصب تھا۔جس کی وجہ سے لوگ پریشان تھے۔اور آج 25kvکا بجلی ٹرانسفارمر عوام کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا۔ متعلقہ ممبر پنچائیت عبدالحفیظ ڈوئی نے حلقہ سرپنچ اور محکمہ بجلی کے کارکنان کا بھی شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں جہاں دیگر ترقیاتی کام کئے وہی پر بجلی بحران کے خاتمہ کے لئے بھی سرپنچ حلقہ کی سربراہی میں محکمہ بجلی کا تعاون حاصل کیا۔ اس دوران جہانگیر احمد چوہان نے سرپنچ حلقہ اور تمام ممبران پنچائیت کے کام کاج کی سرہانہ کرتے ہوئے علاقع میں مزید بجلی کے کھمبوں اور تار کی مانگ کی ہے۔تاکہ باقی ماندہ محلہ جات اور سبز پیڑوں پر باندی گئی تار کو کھبموں پر لگایاجاے۔ سرپنچ حلقہ محمد اسلم ملک نے بجلی ٹرانسفارمر کے افتتاح کے بعد انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ہم کوشش کی کہ وہ علاقع میں خاطر خواں ترقی کرسکیں۔اور ہر شعبہ میں نمایاکارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔جس میں عوام کے تعاون اور تمام تر محکمہ جات کے تعاون سے ہم اپنے ہدف میں کامیاب ہوئے ہیں۔جس کے لئے میں جہاں اپنے تمام ممبران پنچائیت کا شکرگزار ہوں وہیں پر میں اپنی عوام اور تمام سماجی بچوسیاسی شخصیات کا بھی مشکور ہوں۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایاکہ وہ آئیندہ بھی عوام کی امنگوں کے مطابق عہدے کے بغیر بھی خدمات انجام دیارہیگا۔تاکہ پنچائیت میں مزید ترقیاتی کام ہوسکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا