سروے اور زمینی ریکارڈ کے علاقائی ڈائریکٹر پیر پنچال کا منڈی دورہ

0
0

مالی ریکارکی ڈ اپڈیشن کا لیا جائزہ،کہا جمع بندی لکھتے وقت پورا خیال رکھیں تاکہ اس کی خوبی برقرار رہ سکے
ظہیر عباس/حیدر بانڈے
منڈی//پیر پنچال سروے اور زمینی ریکارڈ کے علاقائی ڈائریکٹر پیر پنجال سیّد شوکت کاظمی نے تحصیل منڈی کا دورہ کر کے مال گزاری کے ریکارڈ اپڈیشن کا جائزہ لیا – ڈی آئی ایل آر ایم پی کے تحت مال گزاری کی اپڈیشن کی حالت کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ مال گزاری کے آفیسران اور دیگر ملازمین کی ایک میٹینگ تحصیل کمپلکس منڈی میں منعقد ہوئی جس میں پیر پنچال کے سروے اور مال گزاری ریکارڈ کے ڈائریکٹر سیّد شوکت حسین کاظمی نے مال گزاری ریکارڈ کی وقت پر اپڈیشن کر کے اسے اختتام کرنے پر زور دیا تاکہ ڈیجیٹل انڈیا اراضی ریکارڈ موڈرنائزیشن پروگرام کو کامیابی کے ساتھ اس کے دئے گئے وقت کے مطابق لاگو کیا جا سکے – انھوں نے ملازمین کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ جمع بندی لکھتے وقت پورا خیال رکھیں تاکہ اس کی خوبی برقرار رہ سکے – اس سلسلہ میں سید شوکت حسین کاظمی نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی ایل آر ایم پی پروگرام حکومت کی جانب سے اگست 2008 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد زمینی ریکارڈ کے انتظام کو جدید شکل دینا’ زمینوں کو لے کر جھگڑوں کو کم کرنا اور ریکارڈ کی شفافیت میں اظافہ کرنا ہے – انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم لگاتار جائزہ لیتے ہیں تاکہ یہ اس کام کو وقت پر پورا کر کے لاگو کرنے میں کوئی پریشانی نہ آئے – انھوں نے کہا کہ اسی سلسلہ میں تحصیل کمپلکس منڈی میں مال گزاری کے آفیسران اور عملہ کے ساتھ ایک میٹینگ کی گئی جس میں ریکارڈ اپڈیشن کا جائزہ لیا گیا اور ان کو اس حوالے سے سرعت لانے کی ہدایات جاری کی گئی – اس موقع پر تحصیلدار منڈی ظہیر رانا نے ریکارڈ اپڈیشن کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اب تک گیارہ جمع بندی مکمل کی جا چکی ہیں اور بقیہ بنائی جا رہی ہیں جن کو وقت رہتے ہی مکمل کر دیا جائے گا – اس میٹنگ میں تحصیلدار منڈی ظہیر رانا اور نائب تحصیلدار عابد حسین صفوی کے علاوہ گرداور محمد شفیع اور تححصیل کے تمام پٹواری موجود تھے –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا