سروڑی نے چھاترو کا دورہ کیا، آتشزدگی کے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ نائب صدر ڈی پی اے پی اور سابق وزیر جموں و کشمیر غلام محمد سروڑی نے آج چھاترو، ضلع کشتواڑ کا دورہ کیا اور آتشزدگی کے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا جس میں الطاف حسین ملک کی نو دکانیں اور ایک رہائشی مکان آتشزدگی کے ہولناک واقعہ میں جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس موقع پر سروڑی نے کہاکہ میری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے اپیل کی ہے کہ وہ مالی امداد فراہم کرتے ہوئے آگ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے۔وہیںسروڑی نے آگ سے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ ان کے گھر اور دکانوں کی تعمیر نو میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔دریں اثناء سروڑی نے پارٹی کے مقامی لیڈروں کے ساتھ واصل ڈولوال کی رہائش گاہ پر بھی جا کر لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے انہیں نیک صفت اور محنتی انسان قرار دیا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا