سروانند کول پریمی انسان دوست، نامور اسکالر، محب وطن، استاد اور ایک سماجی شخصیت تھے

0
0

 

راجندر پریمی

9871034686
سروانند کول پریمی کی ایک ہفتہ طویل پیدائش کی صد سالہ تقریبات کا اختتام پوجا ارچنا کے ساتھ ہوا۔لیجنڈری سروانند کول پریمی کی صد سالہ پیدائش کی ایک ہفتہ طویل تقریبات نئی دہلی میںلودھی روڈ کے سائی بابا مندر میں خاندان کی طرف سے پوجا ارچنا کی پیشکش کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پرخاندان نے آنجہانی کے لئے دعا کی، جو 1990 میں کشمیر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے، یہ خاندان کے یقین پر ایک شدید دھچکا تھا ۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Sarwanand_Koul_Premi
پریمی دو نومبر1924 کو اننت ناگ ضلع کے صوف شالی گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔اس سال 2 نومبر کو ان کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کا آغاز ان کے آبائی اسکول سے ہوا، جو اب ان کے نام پر ایک ہائر اسکنڈری اسکول ہے۔وہیںمقامی حکام اور اسکول کی جانب اسکول پرنسپل کی قیادت میں تقریب کا انعقاد ہو ا جس میں مقامی لوگوں، طلباء ، عملے اور انتظامیہ کی جانب سے آنجہانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
سروانند کول ایک مشہور فریڈم فائٹر، نامور انسان دوست، ایک پرجوش گاندھیائی، ایک نامور اسکالر، محب وطن، استاد اور ایک سماجی مصلح تھے۔ وہ کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنے ادبی اور ثقافتی کام کے لیے بہت مشہور تھے۔ وہ ایک معروف شاعر، صحافی اور نامور مصنف بھی تھے۔ انھوں نے تقریباً 3 درجن کتابیں تصنیف کیں اور اپنے پیچھے بہت سے مخطوطات چھوڑے، وہ ایک سخت گیر سیکولرسٹ تھے اور قومی تفہیم کے لیے مسلسل کام کرتے رہے۔
دریںا ثناء ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی اور جموںو کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لٹریچر نے نامور شاعر کے مونوگراف شائع کیے ہیں۔زندگی کے مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں خدمات کو اجاگر کیا گیا۔انھیں جموں و کشمیر کی ریاستی حکومت نے زبان، ادب اور تعلیم کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے 1997 میں گولڈ میڈل اور انعام سے نوازا اور 2021-22میں انہیں لائیف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔مرکزی حکومت نے بھی کسی حد تک ان کی خدمات کو تسلیم کیا۔دہلی کے مختلف میٹرو اسٹیشنوں پر اپنا پینل کٹ آؤٹ لگا کرانہیں یاد کیا گیا۔وزارت مواصلات کی طرف سے 13.10.2021 کو ایک خصوصی پوسٹل کور بھی جاری کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
اس ضمن میں مقتول شاعر کے بڑے بیٹے شری راجندر پریمی نے کہا کہ حال ہی میں 7 نومبر 2024 کو، ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کے کشمیری ایڈوائزری بورڈ کی طرف سے، گورنمنٹ ایم ایل ہائیر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ میں، پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے حصے کے طور پر ایک دن کا پروگرام منعقد کیا گیا۔جہاں مقررین نے زندگی کے مختلف شعبوں میں آنجہانی پریمی کی عظیم شراکت پر روشنی ڈالی۔

 

https://lazawal.com/?page_id=179131

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا