سرنکوٹ کے نوجوانوں نے تتہ گھوٹی پر لہرایا قومی پرچم

0
0

سطح سمندر سے 4765 میٹرز اونچائی پر واقع خطہ پیرپنچال کی سب سے بلند وبالا چوٹی کو پہلی بار سر کرنے کا اعزاز سرنکوٹ کے نوجوانوں نے کیا اپنے نام
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کی سب سے اونچی چوٹی تتہ گھوٹی کو سر کرنے پر خطہ پیرپنچال کے عوام ان نوجوانوں پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے خطہ پیرپنچال کے سیاحت مقامات کو دنیا کے سامنے متعارف کروا کر سیاحت کو فروغ دینا ہے اور نامساعد حالات سے دوچار بے روزگار نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ منشیات ونشیلی ادویات سے اجتناب سے معاملات اٹھانے کا عزم کیا ہے جو کہ وقت کی عین ضرورت ہے اور حفظان صحت وتندرستی کے لئے تفریحات کو ترجیح بنیادوں پر فروغ دینے کی غرض سے یہ اقدامات اٹھائے ہیں وہیں ضلع ترقیاتی کشمنر پونچھ کی ہدایات موجب محکمہ ٹورزم اتھارٹی پونچھ وسرنکوٹ انتظامیہ کی طرف روانہ قافلہ نے تتہ گھوٹی سر کرکے قومی جھنڈا لہرایا واضح ہو کہ سطح سمندر 4765 میٹرز اونچائی پر پہنچنے والوں میں معین منہاس قاسم چوہدری امتیاز منہاس طیب نذیر خان ایوب چوہدری اشتیاق چوہدری شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا