نوجوانوں کو بے روزگاری ختم کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں:طارق اشرف
افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ // سرنکوٹ یوتھ نے آج طارق اشرف کی سربراہی ہی میں بی ڈی او سرنکوٹ سے ملاقات کی اور بے روزگار نوجوانوں کے متعلق مسائل پر غور وخوض کیا گیا۔اس دوران سرنکوٹ یوتھ کافی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے لوگوں مسائل سے بی ڈی او سرنکوٹ کو آشنا کروایا۔اس موقعہ پرطارق اشرف نے بی ڈی او سرنکوٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سرنکوٹ کافی تعداد میں پڑھے لکھے نوجوان ہیں جو کہ بے روزگاری کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی ترقیاتی منصوبوں میں بے روزگار نوجوانوں کو بے روزگاری ختم کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں اور رورل ڈیولپمنٹ اسکیموں میں نوجوانوں کو برابر کا حصّے دار ہونا چاہیے تاکہ نوجوان نسل اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکے۔انہوں نے بی ڈی او سرنکوٹ سے توقع کی ہے ہے کہ وہ سرنکوٹ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گئے۔انہوں نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ بے روزگاری سے کئی پڑھے لکھے نوجوان ذہنی طور پر مریض ہو رہے ہیں اور غلط کاموں کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔انہوں نے بی ڈی او سرنکوٹ سے اپیل کی ہے کہ جتنے بھی کام ابھی چل رہے ہیں ان کاموں کے لئے سیمنٹ اور دیگر مواد فراہم کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔