سرنکوٹ کوضلع کا درجہ دیا جائے ،عوام سراپا احتجاج

0
0

افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ //پینتھرز پارٹی کے ضلع صدر اشفاق احمد رانا کی قیادت میں آج بس آڈہ سرنکوٹ کے مقام پر ایک پر امن احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل سرنکوٹ کو ضلع کا درجہ دیا جائے۔اس موقعہ پر مظاہرین نے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے جس میں انہوں نے کہا کہ سرنکوٹ کو ضلع کا حاصل ہونا چاہیے جو کہ سرنکوٹ کی عوام کا حق ہے۔اس موقعہ پر کافی تعداد میں سرنکوٹ کے نوجوانوں نے بھی احتجاج میں شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرنکوٹ کو ضلع کا درجہ دیا جائے یوتھ لیڈر شوکت پروانہ نے اس موقعہ پرذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل سرنکوٹ کو ہر محاذ پر نظر انداز کیا گیا ہے اور لوگوں کے ساتھ کافی نا انصافی کی گئی ہے۔انہوں نے محکمہ سیاحت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تحصیل سرنکوٹ میں کئی سیاحتی مقامات ہیں مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ آج تک ان مقامات کو فروغ نہیں دیا گیا ہے۔پینتھرز پارٹی ضلع صدر پونچھ اشفاق رانا نے اس موقعہ کہا کہ سرنکوٹ کی عوام پونچھ میں کام کے سلسلے صبح کے وقت نکلتی ہے اور پونچھ پہنچنے تک دفتری اوقات ہی ختم ہو جاتا ہے جس سے لوگوں کو پونچھ کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں انہوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرنکوٹ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے اور کہا کہ اپنے حق کی خاطر وہ اسی طرح لڑتے رہیں گئے جب تک کہ حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات کو پورا نہ کیا جائے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا