سرنکوٹ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے

0
0

افتخارجعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ//ملک بھر کی طرح ریاست جموں و کشمیر میں بھی پلس پولیو مہم کے دوران 5سال تک کے عمر کے لاکھوں بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے تحصیل سرنکوٹ کے اطراف و اکناف میں خصوصی اقدامات عمل میں لائے گئے تھے۔ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر میں بھی پانچ سال تک کے بچوں کو پلس پولیو پہلے مرحلے کے تحت قطرے پلائے گئے۔سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میں سب ڈویڑنل مجسٹریٹ سرنکوٹ سلیم قریشی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغا زکیا۔ اس کے بعد سرنکوٹ کے اطراف و اکناف میں محکمہ صحت ، آنگن واڑی ورکروں اور دیگر سماجی کارکنوں نے پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ اس حوالے سے تحصیل سرنکوٹ کے اطراف و اکناف میں محکمہ صحت عامہ نے پلس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے اور مختلف مراکز میں اس حوالے سے کافی گہماگہمی دیکھنے کو ملی۔ اس حوالے سے بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ ذوالفقار چودھری نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 19885 بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے ہیں جو کہ اوسط تقریبا پچاسی فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بقیہ پندرہ فیصد بچوں کو آئندہ دنوں میں قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے پہلے مرحلہ کو کامیاب ترین بتایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا