اعجازالحق بخاری
سرنکوٹ، //- سرنکوٹ کے سابق قانون ساز اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے موجودہ امیدوار سید مشتاق بخاری کا انتقال ہوگیا۔ ان کی وفات کی خبر نے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑا دی ہے۔
سید مشتاق بخاری نے اپنی سیاسی زندگی میں عوام کی خدمت کے لئے کئی اہم اقدامات کیے اور وہ اپنے حلقے میں ایک مقبول شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کی وفات سے سیاسی حلقوں میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔
، قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھے۔ ان کے انتقال کی خبر نے ان کے چاہنے والوں اور ساتھیوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
ان کی خدمات اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے، بی جے پی کے رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی اظہار افسوس کیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سید مشتاق بخاری کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات جاری ہیں، نماز جنازہ سرنکوٹ میں آج دن 3بجے اور ابائی گاوں پمروٹ میں 5بجے ادا کی جائے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔